• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت فروری، مارچ میں بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے تیار ہے، وزیراعلیٰ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری یا مارچ میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔

گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے کہ وہ فروری یا مارچ میں بلدیاتی انتخابات کروادے، ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کل کے جلسے میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی، ہمیں کسی سے بھی بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تازہ ترین