سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحاریک سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کل بینظیر بھٹو کے برسی جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے وہ کل کے گڑھی خدابخش کے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت اور مدد سے حکومت گرانے کی بات کی ہے، اس حکومت کو ویسے تو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔
اس سے قبل اطلاعات آئیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔
پی پی کی سی ای سی کا ملتوی کی گیا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔