• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپ کے کاٹے جانے کے بعد سلمان خان کی تصاویر سامنے آگئیں

سانپ کے کاٹے جانے کے بعد سلمان خان کی تصاویر سامنے آگئی، جس میں وہ فلم  ’میں نے پیار کیوں کیا‘ میں ان کی ماں کا کردار نبھانے والی بینا کاک کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان اپنی اس تصویر میں سیاہ شرٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں بنے پلرز رنگین غباروں سے سجے نظر آرہے ہیں، جو ان کی سالگرہ کے لیے سجائے گئے ہیں۔

 بھارتی سیاستدان اور اداکارہ بینا نے سلمان خان کی تازہ  تصویر شیئر  کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے سلمان خان کے لیے ایک دعائیہ کیپشن بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ کل آپ کی سالگرہ ہے آج کا دن اچھی صحت کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ گزاریں۔

سلمان خان اپنے فارم ہاؤس میں موجود دیگر مہمانوں کے ساتھ بھی تصاویر میں نظر آرہے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو اُن کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد اُنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کے ساتھ یہ واقعہ ان کے پنویل فارم ہاؤس پر پیش آیا تھا تاہم اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا، وہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

اداکار کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ سلمان خان 27 دسمبر کو 56 برس کے ہوجائیں گے، وہ پنویل فارم ہاؤس میں اپنی سالگرہ فیملی اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔

تازہ ترین