یوں تو آپ نے مختلف ممالک اور شہروں میں واقع اونچے اور طویل پل دیکھے ہوں گے لیکن چین میں ایک پل کو دنیا کے بلند ترین معلق پل کا اعزاز حاصل ہے۔
چین کے صوبے ہو بئی میں واقع سی ڈو ریور برج دو پہاڑوں کے درمیان قائم کیا گیا ہے جو 1627فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔300فٹ طویل یہ پل 5سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ اسے 2009میں عام ٹریفک کیلئے کھولا گیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے 10بلند ترین پلوں میں سے 8پل چین میں واقع ہیں۔