کراچی (نیوز ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق عام خون کے ٹیسٹ سے چھپی ہوئی ہڈیوں کی کمزوری کا پتہ لگ سکتا ہے۔ ALPکی زیادہ سطح ہڈیوں کی کمزوری کے امکانات کے ساتھ مستقل طور پر جڑی پائی گئی۔ غیر ملکی مڈیا کے مطابق چین میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں پایا گیا ہے کہ عام صحت کے معائنے میں کیے جانے والے خون کے ٹیسٹ، خاص طور پر Alkaline Phosphatase ALP ہڈیوں کی کمزوری یعنی osteoporosis کا ابتدائی اشارہ فراہم کر سکتی ہے۔تحقیق میں 12,835 بالغ افراد کو شامل کیا گیا، جن میں 9.5 فیصد افراد کو osteoporosis تشخیص ہوئی۔ نتائج سے پتہ چلا کہ ALPکی زیادہ سطح ہڈیوں کی کمزوری کے امکانات کے ساتھ مستقل طور پر جڑی ہوئی تھی۔ یہ تعلق زیادہ واضح طور پر نوجوان خواتین اور میٹابولیکلیصحت مند افرادمیں نظر آیا۔