نیویارک (جنگ نیوز)نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی تاریخی Gracie Mansion منتقل ہونگے۔تاریخی مکان1799میں تعمیر، دوسری عالمی جنگ کے بعد سے زیادہ تر میئرز کی رہائش گاہ رہا ہے۔ ماضی میں عجیب واقعات کی افواہیں بھی سامنے آئیں،جیسے دروازے خود بخود کھلنا اور پراسرارآوازیں۔ بی بی سی کے مطابق نیو یارک کے منتخب میئر ظہران ممدانی اپنی رہائش کے لیے تاریخی Gracie Mansion منتقل ہوں گے، جہاں ان کے پیش رو میئرز نے رہائش اختیار کی ہے۔ ممدانی نے یہ فیصلہ اپنی فیملی کی حفاظت اور اس لیے کیا کہ وہ اپنے کرایہ منجمد کرنے کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں، جو ان کے انتخابی منشور کا مرکزی نکتہ رہا۔