کراچی (نیوز ڈیسک)غیر قانونی AI ڈیٹا استعمال پرگوگل کیخلاف یورپی یونین تحقیقات شروع ، پبلشرز اور یوٹیوب مواد کو AI تربیت کے لیے بغیر اجازت یا معاوضہ استعمال کرنے کا الزام ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے گوگل کے خلاف انٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کے شکوک کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی ہیں، کمپنی نے مبینہ طور پر پبلشرز اور یوٹیوب کے مواد کو بغیر معاوضہ یا اجازت کے اپنے AI ماڈلز کی تربیت اور خدمات کے لیے استعمال کیا۔ تحقیق میں دیکھا جائے گا کہ آیا گوگل نے مسابقتی ماحول کو نقصان پہنچایا یا دوسرے AI ڈویلپرز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔