• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارش، برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آواران ، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خضدار اور ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف اور موسم سرد ہے، دو روز قبل ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوا ہے، صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں درجہ حرارت منفی4،ژوب میں 1، سبی میں3، خضدار میں 5اور پنجگور میں درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بعض علاقوں میں جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آواران ، لسبیلہ، کیچ ، پنجگور، خضدار اور ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین