• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائداعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے، اگر پاکستان کو مذہبی ریاست بنانا ہوتا تو پاکستان کی تحریک مولانا ابولکلام آزاد اور مولانا مودودی چلاتے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ قائد اعظم کے نام پر ایسی باتیں کرکے ملک کو پسماندہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا، سیالکوٹ میں ایک شخص کی جان گئی تو سارے لوگ اکٹھے ہوگئے، پورے پاکستان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا کہ اقلیتیں اپنی عبادت میں آزاد ہیں، قائداعظم کی سوچ عام آدمی تک پہنچانے کیلئے تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین