• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

گلگت اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوسرا جھٹکا 6 بج کر 37 منٹ پر آیا جس کی شدت 4.5 تھی۔

زلزلہ پیما مرکز زلزلے کا مرکز اسکردو کے شمال مغرب میں تھا جس کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

تازہ ترین