جنوبی کوریا نے فائزر اورل کورونا وائرس ٹریمٹنٹ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق فائزر کی اینٹی وائرل گولیاں 12سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جاسکیں گی۔
فائزر کا اینٹی وائرس ٹریٹمنٹ پیکسلووڈ (Paxlovid) گھروں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کو شدید بیماری سے بچانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
ادھر نیو یارک سٹی کے اسپتالوں میں اومی کرون سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی نصف تعداد 5 سال سے کم عمر ہے جنھیں ویکسین نہیں لگی جبکہ امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کم ہوگئی ہے۔
برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں بھی اومی کرون کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ فرانس میں کورونا کے حوالے سے آج اہم اجلاس ہو گا۔
سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔
دوسری جانب کرسمس اور ویک اینڈ کی چھٹیوں پر اومی کرون کے سبب دنیا بھر میں 8 ہزار کے لگ بھگ پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں، اس کے علاوہ ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ متعدد ایئرلائنز کے پائلٹس اور دیگر عملہ وائرس کی زد میں آگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آج مزید 800 اور منگل کو 170 پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
کورونا کیسز کی اطلاع پر امریکا میں 60 سے زائد کروزشپس کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی اور کئی بحری جہازوں کو روک لیا گیا ہے۔