• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں، علی زیدی


وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان زرداریوں نے پہنچایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں برسر اقتدار ٹولے کی وجہ سے آج سندھ کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، سندھ میں 30 سال سے یہ لوگ اقتدار میں ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ان کی سرپرستی میں سندھ میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے، پیپلز پارٹی اب صرف اندرونِ سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو قومی سیاست سے نکالنے میں بڑا کردار آصف زرداری کا ہے، بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے اندر زرداری سے آگے کی سوچ ہی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید