• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سفری افراتفری برقرار ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پروازوں کی منسوخی سے چھٹیوں سے گھر واپس جانے والے افراد متاثر ہورہے ہیں، وبا کے باعث جمعے سے اب تک 11 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو 2700 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ آج بھی 850 پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کی سطح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اومی کرون کی لہر کے سبب پروازوں میں عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

خیال رہے کہ نیویارک میں اب تک 58 ہزار 604 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین