• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کا باعث ہے لیکن اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

کورونا کے پیش نظر وائٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ گورنرز اور ہیلتھ ایڈوائزرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر جو بائیڈن نے کہا کہ اومی کرون کے اثرات ابتدائی کورونا وباء کے جیسے نہیں ہیں، ویکسینیشن کے سبب اومی کرون سے متاثرہ افراد شدید بیمار نہیں ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس سے اسپتالوں میں داخلے بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کی تیاریاں ہیں، امریکی پریشان نہ ہوں لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز سے چند اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مفت ٹیسٹنگ کے علاوہ 50 کروڑ ٹیسٹنگ کٹس بھجوا رہی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے سخت اور تیز تر اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 8 لاکھ 16ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 20 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین