• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین ہائی کمشنر نے بینظیر کی شخصیت سے متعلق کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر ایک پیغام جاری کیا۔

وینڈی گلمور نے ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان کے بینظیر کی برسی سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

انہوں نے بینظیر کے حوالے سے لکھا کہ ’بینظیر مجھ سمیت پوری دنیا کی خواتین کے لیے متاثر کُن شخصیت ہیں۔‘

کینیڈین ہائی کمشنر نے لکھا کہ 1988 میں، آپ عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں، تب میں یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر کے افسوسناک قتل  پر میری تعزیت پاکستانیوں کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین