لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت اپنے تابعداروں اور اپوزیشن اپنے فرمانبرداروں کی بناتی ہے ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں کرا سکے،قوم متحدہو کر سیکولرازم کا مقابلہ کرے۔ حکمران پارٹی فرد واحد اور دیگر دو بڑی سیاسی پارٹیوں پر خاندانوں کا تسلط ہے۔ تحریک انصاف دعوے کرتی ہے کہ اس نے ن لیگ کا گند صاف کیا۔