سکھر(بیور ورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی طرح سکھر سائٹ میں بھی صنعت کاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئندہ صوبائی بجٹ میں رقم مختص کی جائے گی، صنعتکاروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس طرح کے منصوبے شروع کئے جائیں کہ جس سے صنعتوں کو فروغ ملے اور صنعت کاروں کے مسائل حل ہوں، وہ سکھرچیمبر کے صدر عامر علی خان غوری کی قیادت میں صنعت کاروں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ اور منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ غلام مجتبیٰ جویواور دیگر صنعتکار بھی موجود تھے۔