• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ شُکلا کے دوست کا شہناز گل کی ڈانس ویڈیو پر طنز

سدھارتھ شُکلا کے دوست گلوکار عاصم ریاض نے شہناز گِل کی وائرل ڈانس ویڈیو پر نام لیے بغیر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا کے سابق ساتھی عاصم ریاض نے  شہناز گِل کی اپنی مینجر کی منگنی پر رقص کرتے ویڈیو پر ردعمل دیا ۔

عاصم ریاض نے  اپنے ٹوئٹر پیغام میں کسی کا بھی نام لیے  یا کوئی ویڈیو پوسٹ کیے کہا کہ کچھ رقص کی ویڈیوز دیکھیں، سنجیدگی سے کہنا ہوگا کہ لوگ اپنے پیاروں کو بھول جاتے ہیں۔ کیا بات ہے!

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’نیو ورلڈ‘ کا بھی اضافہ کیا ۔

اس طنزیہ ٹوئٹ پر شہناز گِل کے مداح انہیں کسی پر یوں تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو کوئی ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں شہناز گِل کا اپنے منیجر کوشل جوشی کی منگنی میں دیگر دوستوں کے ساتھ رقص وائرل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ عاصم ریاض کو سدھارتھ شُکلا کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، جبکہ شہناز گِل ان کی گرل فرینڈ تھیں۔

تازہ ترین