• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ کیوں لایا جا رہا ہے، عمران خان نے بتا دیا

منی بجٹ کیوں لایا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بتادیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کے قرض اور سود واپس کرنے کیلئے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں منی بجٹ پر کھل کر بات  ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پر گفتگو کی تھی، انہوں نے بتایا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے۔

تازہ ترین