• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان پھر لگنے لگے، حرمین انتظامیہ


مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگادیے گئے۔ 

مکہ المکرمہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد کا آغاز کل سے ہوگا۔

حرمین انتظامیہ نے مزید کہا کہ مطاف میں سماجی فاصلےکو برقرار رکھنے کے لیے پہلے کی طرح ٹریک بنادیے گئے۔ پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شرع ہوچکا ہے۔


حرمین انتظامیہ کے مطابق زائرین کو ماسک کی پابندی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

تازہ ترین