• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 744 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 744 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب میں کورونا سے ایک مریض انتقال کر گیا۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 874 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 231 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 388 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین