• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتامی مرحلے میں داخل

نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مرد و خواتین کے سنگلز اور ڈبلز ایونٹس اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپئن شپ کے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنلز میں پرنیا خان اور نوشین وسیم نے عائشہ شرجیل اور سعدیہ راحیل کو تین۔ایک سے شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں محمودہ حیدر اور صنم یاسین نے فاطمہ خان اور کلثوم خان کو چار۔صفر سے شکست دی۔

مینز سنگلز کے کوارٹر فائنلز میں شاہ خان، فہد خواجہ، فیضان ظہور اور عثمان خواجہ نے کامیابی حاصل کی۔

مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سلمان سلیم اور ارتضیٰ علی، فیضان ظہور اور عبید شاہ، آحل شاہ اور کیف ریاض، شاہ خان اور عثمان خواجہ نے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین