• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اداکار بھی 30 سے 40 کروڑ معاوضہ مانگتے ہیں، کرن جوہر کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ نئے آنے والے اداکار جنہوں نے اب تک اپنے آپ کو ثابت تک نہیں کیا وہ بھی ایک فلم کرنے کے لیے 30 سے 40 کروڑ معاوضہ مانگتے ہیں۔ 

ایک پروگرام میں کرن جوہر نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے اداکاروں کی بڑھتی ہوئی اجرت سے تنگ آچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سنیما کے برے دنوں کے باوجود میں نے دیکھا ہے کہ نئے اداکاروں کے معاوضے میں بغیر کسی وجہ کے اضافہ ہوگیا ہے، جس سے میں تنگ ہوگیا۔ 

کرن کا کہنا تھا کہ تین مہینے پہلے اگر کوئی اداکار فلم کا کم معاوضہ مانگ رہا تھا وہ تین مہینے بعد اچانک بڑھ گیا لیکن یہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں بڑھا؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ ڈیجیٹل پیسے پر چل رہے ہیں، ان کی انتظامیہ یا کوئی بھی ان اداکاروں کو یہ بتارہا ہے کہ وہاں اتنا پیسہ ہے اور میوزک اتنا کمارہا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ یہ اعداد و شمار کون بنارہا ہے؟ یہ لوگ فریب میں مبتلا ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان اداکار جنہوں نے ابھی اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے، ان کے منہ سے 25، 30 یا 35 کروڑ تک بھی سننے کو ملتا ہے۔ 

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’جب اس طرح کے نمبر سے آپ کے سامنے آتے ہیں تو آپ ان ننھے اسٹارز کو ان کی فلموں کے چارٹس دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بھائی آپ کی فلم نے صرف اتنا ہی کمایا ہے۔‘

دوسری جانب کرن جوہر نے فلم کے لیے کام کرنے والے ٹیکنیکل اسٹاف کو بھی زیادہ سے زیادہ اجرت دینے پر زور دیا اور کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو آپ کی فلم کو بہتر سے بہتر بناتے ہیں۔

تازہ ترین