• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین، پڑوسی قاتل نکلا

سیالکوٹ (آئی این پی ) سیالکوٹ میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ 13 سالہ لڑکی کو اس کے پڑوسی نے قتل کیا اور ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی، لڑکی سودا لینے گئی تھی اور واپس نہیں آئی جس کے بعد لڑکی کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین