پشاور (لیڈی رپورٹر)ایف ار کوہاٹ آدم خیل قومی تحریک کے مشران نے بلدیاتی انتخابات میں رونما ہونیوالے نا خوشگوار واقعات کوخوش اسلوبی اور افہام و تفہیم سے حل کر نے پر کوہاٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔پشاور پریس کلب میں آدم خیل قومی تحریک کے مشران سابقہ ایم این اے حاجی باز گل آفریدی نے دیگر مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو نا خوشگوار واقعات ہوئے وہ افسوس ناک ہیں تاہم کوہاٹ انتظامیہ نے اپنی کوششوں سے حالات کو خوش اسلوبی اور افہام و تفہیم سے حل کیا اور کوہاٹ انتظامیہ اور مشران نے علاقہ کو مزید بد امنی سے بچایا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہے جبکہ انتظامیہ کیساتھ ہمہ وقت تعاون کیلئے تیار ہے اور اسی سلسلے میں مذکرات کیلئے وفد تشکیل دیا جا چکا ہے جو کوہاٹ انتظامیہ ،متاثرین و قوم کیساتھ مذکرات کیلئے کوشاں ہے مشران نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے سے قبل قومی مشران کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ ائندہ اس قسم کے نا خوشگوار واقعات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا ہم مشران حکومت سے پروزر اپیل کرتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ آنے تک کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے عوامی رد عمل پیدا ہونیکا خدشہ ہو ۔