• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: پی پی خاتون رکن نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو تھپڑ ماردیا


قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن شگفتہ جمانی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غزالہ سیفی کو تھپڑ  ماردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کی ڈائس کے سامنے اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

اس دوران شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں حکومت کی جانب سے مالیاتی بل پیش کردیا گیا ہے، اپوزیشن نے بل پیش کرنے پر ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کیا۔

قومی اسمبلی میں رولز معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی ضمنی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کیا، اپوزیشن نے مالیاتی ضمنی بل پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کے بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور اپوزیشن ارکان نے ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن ارکان سے اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کردی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اعلان کیا کہ گنتی کےدوران توسیع کی قرار داد کےحق میں 145 ووٹ ہیں، اپوزیشن رکن شازیہ مری نے ایوان میں گنتی کو چیلنج کردیا۔

اسپیکر کی جانب سے آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن رہنما نوید قمر نے ٹائم بار ہونے کے باعث آرڈیننس پیش کرنے کی مخالفت کی۔

نوید قمر نے کہا کہ جو آرڈیننس پہلے ہی ختم ہوچکا ہے اس کی کیسے توسیع ہوسکتی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے آرڈیننس وقت ختم ہونے سے پہلے ایوان میں پیش کیے تھے۔

تازہ ترین