• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزالہ سیفی نے مجھ پر حملہ کیا، جواب تو دینا تھا، شگفتہ جمانی



پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی رکن  قو می اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا ہے کہ آج اجلاس کے دوران غزالہ سیفی نے مجھ پر حملہ کیا، میں سینئر سیاسی کارکن ہوں، کوئی ہاتھ لگائے گا تو اسے جواب تو دینا پڑے گا۔

قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، شور شرابا کرتے ہوئے نعرے لگائے اور بینر لہرادیے۔

پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا، غزالہ سیفی کارروائی چھوڑ کر چلی گئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  غزالہ سیفی نے کہا کہ  شگفتہ نے ان کا ہاتھ مروڑا، انگلی فریکچر ہوگئی، ان کے خلاف پرچہ  درج کرواؤں گی۔

غزالہ سیفی کے الزام کے جواب میں شگفتہ جمانی نے کہا کہ حملہ پہلے غزالہ نے کیا، وہ سینئر ہیں، کوئی ہاتھ لگائے گا تو جواب تو دینا پڑے گا۔

اجلاس میں فواد چوہدری بیچ بچاؤ کے بجائے مووی بناتے رہے۔

 آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ایوان میں نہیں آئے۔

اپوزیشن ارکان نے حکومتی بینچز پر جاکر شوکت ترین کو گھیر لیا۔ شوکت ترین یا تو خاموش رہے یا ہاتھ کے اشارے سے اپوزیشن ارکان کو جانے کا کہتے رہے۔

تازہ ترین