• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کا بیان سندھ حکومت کی حقیقت آشکار کرگیا‘ اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپے مالیت کی گندم چوری سے متعلق چیئرمین نیب کا بیان سندھ حکومت کی حقیقت قوم پر آشکار کر گیا‘ قوم نے دیکھ لیا کہ وسائل کی کمی کے واویلے سے لے کر سندھ میں مہنگائی کے شور تک کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ سندھ کے عوام کا پیسہ چھابڑی اور فالودے والوں کے اکائونٹس‘ ان کی گندم ”چوہوں“ سے برآمد ہورہی ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی مہنگائی کا رونا رو رہی تھی اس وقت سندھ میں ”چوہے“ سرکاری گوداموں میں محفوظ گندم پر ہاتھ صاف کر رہے تھے۔

تازہ ترین