• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ مساجد کومنہدم کرنے کے حکم پرنظرثانی کرے،ملی یکجہتی کونسل

لاہور(خبر نگار) ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، راجہ ناصر عباس، علامہ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالمالک، علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری، ثاقب اکبر نے سپریم کورٹ سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ مساجد کو منہدم کرنے کے حکم پر نظرثانی کرے۔مزید برآں جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر،علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اعوان،سید صفدر شاہ گیلانی،حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی اورمفتی تصدق حسین نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے، حکومت کے منی بجٹ سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا اور اب غریب آدمی زندہ درگور ہوجائے گا،رہنماؤں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کیوں مانی جانی جا رہی ہیں، اگر جمہوری اور عوام کی حکومت ہے تو عوام یہ پہاڑ کیوں ڈھائے جا رہا ہے ، پاکستان کے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دینا کسی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے خاص نمائندے ہیں ان سے قوم سے نجات دلائی جانی بہت ضروری ہے۔
تازہ ترین