• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ہندو یاتریوں کو پاکستان لانے کیلئے PIAکو اجازت دینے سے انکار


بھارت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو اسلام آباد سے دہلی کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 6271 آج صبح 8 بجے دہلی سے پشاور کیلئے شیڈول تھی، خصوصی پرواز سے بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہندو یاتریوں کو کرک میں اپنے مقدس مذہبی مقام تری مندر کی یاترا کیلئے پاکستان آناتھا تاہم ایئر لائن کو بھارتی حکومت سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

ایئر لائن ذرائعکا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے پی آئی اے کو دیئے گئے جواب میں کہا ہے کہ صرف انڈین ایئرلائن ہی کو بھارتی یاتریوں کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین