• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک اور میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید  ہوگئے، آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میرعلی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن کیا، اس دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے،  آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، میر علی میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کےسپاہی ذکاءاللّٰہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والےسپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا میرعلی میں پاک فوج کے شہید 4 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم اس جنگ میں متحد ہے، بزدل دشمن کا بہادر قوم سے مقابلہ ہےجو ہر مشکل میں ثابت قدم رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید