• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کنگنا رناوت کے پاس بغیر ماسک ایئرپورٹ آنے کی اجازت ہے؟

بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت نے ممبئی سے باہر جانے سے قبل ایک اور تنازع کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت سال 2021ء کے آخری دن ممبئی سے باہر چلی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو جمعہ کی صبح ممبئی ایئر پورٹ کے باہر دیکھا گیا، انہوں نے فوٹوگرافرز کے لیے مختصر پوز بھی دیا۔

اداکارہ جیسے ہی ایئرپورٹ میں داخل ہوئیں تو اُن کا چہرہ ماسک سے عاری تھا، اداکارہ کے اس عمل پر مداحوں نے پوچھ ہی لیا کہ اُن کے پاس بغیر ماسک کے گھومنے کی اجازت ہے؟

ایک پاپا رازی نے سوشل میڈیا پر اس سارے عمل کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں کنگنا رناوت کو گلابی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں کنگنا رناوت اپنی گلابی ساڑھی میں کار سے آتی ہے اور ایئر پورٹ کے دروازے تک چلی جاتی ہے تو فوٹو گرافرز اُس سے تصاویر کیلئے پوز دینے کی فرمائش کرتے ہیں۔

کنگنا رناوت فوٹو سیشن کے بعد ایئرپورٹ میں فتح کانشان بناتی ہوئی داخل ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی ناقدین نے کنگنا رناوت کے ایئرپورٹ پر ماسک نہ پہننے پر تبصرے شروع کردیے۔

ایک شخص نے کہاکہ کیا اس کے پاس بھی ماسک نہ پہننے کا اجازت نامہ ہے؟ دوسرے نے کہا کہ میڈم آپ کا ماسک کہاں؟، اسی طرح کے دیگر سوالات انسٹاگرام پوسٹ میں پوچھے گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ نورا فتیحی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس سے قبل ارجن کپور اور اُن کی کزن ریا کپور بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کرینہ کپور اور امریتا اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید