• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان سے 10منٹ کی ملاقات، ملیالم اداکار ٹووینو تھامس گرویدہ ہوگئے

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ملیالم اداکار ٹووینو تھامس کو صرف 10 منٹ میں اپنا گرویدہ بنالیا۔

سلمان خان سے 10 منٹ کی ملاقات کے بعد ٹوونیو تھامس بھائی جان کے مداح بن گئے، کہا کہ میڈیا نے سلمان خان کی جو تصویر بنارکھی ہے، وہ اس سے بالکل مختلف ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹووینو تھامس نےکہا ہے کہ فلم صنعتی کا اتنا بڑا اسٹار ہونے کے باوجود سلمان خان مجھ سے بہت شائستہ انداز میں ملے اور پیار دیا۔

ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار کا کہنا تھا کہ بے پناہ شہرت کے باوجود سلمان خان بہت ہی عاجز انسان ہیں، یہی بات مجھے متاثر کرگئی۔

ٹووینو تھامس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے سلمان خان کو بغیر شرٹ کے ڈانس کرتے دیکھا تو اُن جیسی جسمات کے لیے ورزش شروع کی۔

اُس وقت میں نے 10ویں پاس کی اور سلمان خان جیسی جسامت کے لیے جم جوائن کرلیا، جس نے مجھے متاثر کیا تھا اُس کے برسوں بعد اُن ہی دفتر میں ملاقات ہوگئی۔

ملیالم اداکار نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ میں نے سلمان خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا، وہ میر ے سینئر ہیں، وہ بہت بڑے اداکار اور عاجز انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کو جب پتا چلا کہ میں اُن کے ہوٹل میں جم کرتا ہوں تو انہوں نے مجھے نیچے کا جم استعمال کرنے کے لیے کہا۔

ٹووینو تھامس نے بتایا کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ صرف 10 منٹ بات کرنے کا موقع ملا، اس ملاقات نے بالی ووڈ اسٹار کی الگ ہی تصویر مجھے دکھائی تو میڈیا کی پھیلائی ہوئی باتیں جھوٹ ثابت ہوئیں۔

گزشتہ ماہ ٹوینو تھامس نے سلمان خان کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید