خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی
زلزلے کے جھٹکے سوات، پشاور، نوشہرہ، شب قدر، مہمند، باجوڑ، لوئردیر مالاکنڈ اور اس کے گرد و نواح، ایبٹ آباد اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز افغانستان کےعلاقے اشک شم سے 32 کلو میٹر مغرب میں تھا،جبکہ گہرائی 234 اعشاریہ 1 کلومیٹر اور شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔