• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔

محکمہ مو سمیات نے 2 جنوری سے 6 جنوری تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری سے کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللّٰہ، نو کنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیونی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں شروع ہو نے والا بارشوں کاسلسلہ 6جنو ری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی، چمن میں شدید برف باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جنوری کے دوران سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید