• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے دن کا کھیل: بنگلادیش کے کیویز کیخلاف 175 رنز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 175 رنز بنالیے ہیں۔

ماونٹ منگنوئی میں ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلادیش کو اپنی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 153رنز درکار ہیں جبکہ ان کے پاس 8 وکٹیں باقی ہیں۔

مہمان ٹیم کے محمود الحسن اور کپتان مومن الحق وکٹ پر موجود ہیں، جنہوں نے بالترتیب 70 اور 8 رنز بنالیے ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شادمان الاسلام اور نجم الحسن تھے جنہوں نے 22 اور 64 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دونوں وکٹیں نیل واگنر نے لیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، ان کی جانب سے کونوے نے سنچری بنائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید