• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم چوری نوٹس پر سعید غنی کا اسد عمر کو جواب


وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان جس کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے اُس کے دور میں گندم کی چوری ہوئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گندم چوری کا نوٹس پیپلز پارٹی کے وزیر نے لیا تھا اور صوبائی حکومت نے ہی نیب کو تحقیقات کے لیے لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے گندم چوری اس کے دور میں ہوئی تھی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو پکڑا تھا، جس میں سے ایک چوہا کورونا فنڈ کے 40 ارب روپے کھا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس چوہے نے ایل این جی کی خریداری میں قوم کے 6 سو ارب روپے چوری کیے، کچھ چوہوں نے ملک میں چینی اور گندم کا بحران پیدا کیا۔

قومی خبریں سے مزید