ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب گارڈز اور مسلح ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 مسلح ڈاکو اور پاسداران انقلاب کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق مسلح ڈاکوؤں سے کچھ عرصے سے جھڑپیں جاری تھی تاہم سیستان میں مسلح ڈاکوؤوں کے ٹھکانے معلوم کرنے کے بعد پاسداران انقلاب نے ان کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 6 مسلح ڈاکو سردار سمیت مارے گئے، جبکہ ان میں سے 5 شدید زخمی ہوئے اور ان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔