• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں مزید5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں مزید5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سماعت23 جون کے لیے ملتوی کردی ۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم کےوکیل کا سما عت کے دور ا ن دلائل میں کہناتھاکہ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی پرمزید 5ئے مقدمات بنائے ہیں۔ ان کے خلا ف نئے چالان آنے پر عدالت نے ناقابل ضمانت وار نٹ جاری کیے تھے۔ ان مقدمات میں بھی وہی الزامات ہیں۔ کوئی نیا الزام نہیں ہے۔ کچھ دستا و یز ا ت نہیں ملیں۔ ابھی فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر اعظم پر قائم پانچ مقدمات کی 1,1 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔ بعد ازاں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہناتھاکہ یوسف رضا گیلانی پرٹڈاپ کرپشن کیس میں مزید پانچ مقدمات کااضافہ کردیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقدمات جھو ٹے ہیں۔ عدالتوں سے ہمیں انصاف کی امید ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم تھا تب بھی عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہوں،جھوٹے مقدمات سے جلد بری ہوجاؤں گا۔ 
تازہ ترین