• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز


کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی نے 3 ہفتوں کے آرام کے بعد قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

شاہین آفریدی کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائدہ ہو گا، میرا بولنگ کےساتھ بیٹنگ پر بھی فوکس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں شاندار سہولتیں ہیں، نوجوانوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

شاہین آفریدی نے کہاکہ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی اعزاز کی بات ہے، میرا خیال تھا کہ ٹیسٹ کے لیے بھی میرا نام آئے گا ۔

فاسٹ بولر کاکہنا تھا کہ مزید محنت کروں گا، ایوارڈ کے لیے نام آنا بھی ایک اچیومنٹ ہے،محمد رضوان اور بابرا عظم کے نامزد ہونے سے بھی بہت خوشی ہوئی ۔

کپتان لاہور قلندرز نے کہاکہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے سال عمدہ پر فارمنسز دیں، خواہش ہے کہ رضوان کو آئی سی سی ایوارڈ ملے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید