• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ ٹیکس ادائیگی: PTI رکن پارلیمنٹ نے سب سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا


حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے آمدن اور ٹیکس ادائیگی میں تمام ارکان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد نجیب ہارون سال 2019ء میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔

نجیب ہارون این اے 256 کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے 14 کروڑ ساڑھے7 لاکھ روپے کے قریب ٹیکس ادا کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں بتایا کہ انہیں 2019ء میں کل 1 ارب 87 کروڑ 66 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

ٹیکس اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا تھا۔

اسی طرح قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا تھا۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی جبکہ انہوں نے ٹیکس کی مد میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے دیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سال 2019 میں 3 کروڑ 81 لاکھ روپے کمائے اور انہوں نے ٹیکس 5 لاکھ 35 ہزار روپے کا دیا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آمدنی صرف 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور انہوں نے 2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور ان کی جانب ٹیکس کی مد میں دی جانے والی رقم 10 لاکھ 99 ہزارروپے ٹیکس ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید