صوابی( نمائندہ جنگ ) موضع بٹاکڑہ میں گاڑی کے اوورٹیک کر نے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔توفیق خان سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی منصف کو مبینہ طور پر عامر ولد عثمان سکنہ بٹاکڑہ نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم عامر کا مقتول منصف کی گاڑی سے اوورٹیک پر تکرار بیان کی ہے ٹوپی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔