سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کا ضلع کے تمام علاقوں میں فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں فحاشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر پولیس نے 8خواتین سمیت 12افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق ضلع کے تمام علاقوں میں فحاشی کے اڈوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ تمام تھانوں کی حدود میں فحاشی، جوا، منشیات کے اڈوں اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے متعدد پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے ضلع بھر میں کارروائیاں شروع کردی ہیں،۔ گزشتہ رات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سائٹ تھانے کی حدود میں فحاشی کا ایک بڑا اڈا قائم ہے۔ جس پر اے ایس پی محمد کلیم ملک کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئی ، پولیس نے رات گئے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود چار افرادنثار احمد، غلام شبیر، محمد ایوب اور شریف کو گرفتار کر لیا جبکہ 8خواتین جن میں اڈہ چلانے والی مذکورہ خاتون کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15ہزار روپے نقد، 8بوتل شراب، ایک پستول ،متعدد گولیاں اور9موبائل فون برآمد کر لئے۔