• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی قتل کیس :6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزم
وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزم

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت نے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

ملزمان کو سول جج ظہیر صفدر ملک کی عدالت میں پیش میں کیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم رضوان حبیب ،والد حریت اللّٰہ شامل ہیں۔

تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے آلۂ قتل، لاش، گاڑی، مقتولہ کا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

کیس میں گرفتار دیگر ملزمان میں سلطان خان، رشید احمد، یوسف اور خاتون زاہدہ یوسف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

قومی خبریں سے مزید