• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی کی لاش 48 گھنٹوں میں امریکا روانہ کی جائیگی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہہ سواتی کی لاش اگلے48 گھنٹوں میں امریکا روانہ کردی جائے گی۔

وجیہہ سواتی قتل سے متعلق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم رضوان حبیب کا جسمانی ریمانڈ کل مکمل ہو رہا ہے،تاہم مورگاہ پولیس نے ملزم سے نہ آلۂ قتل برآمد کیا اور نہ ہی اس کے دونوں موبائلملے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا موبائل فون، بیگ اور آئی ڈی کارڈ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس نے ابھی تک پرچہ درج کرنے اور ملزم کی گرفتاری میں تاخیر پر تحقیقات کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ان کی وکیل 25 نومبر کو تھانہ مورگاہ گئیں،تھانہ مورگاہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر نے وکیل شبنم نواز کی ایف آئی آر درج نہ کی پھر

2 دسمبر کوایف آئی آر درج کی گئی مگر ملزم رضوان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے  دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

تازہ ترین