بالی ووڈ کی اکثر فلمیں صرف اس وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں کیوں کہ ان میں کام کرنے والی شخصیات بہت مشہور ہوتی ہیں اور اُن کی فلمیں ہمیشہ ہٹ ہی ہوتی ہیں۔
فلموں میں کام کرنے کے لیے یہ نامور شخصیات پروڈیوسرز سے کروڑوں روپے بطور معاوضہ لیتے ہیں۔
بالی ووڈ میں کرینہ کپور سے لے کر کترینہ کیف تک کئی ایسی مشہور شخصیات بھی موجود ہیں جنہوں نےکچھ فلموں یا گانوں میں بغیر معاوضہ لیے کام کیا۔
1-کرینہ کپور
اداکارہ کرینہ کپور نے ایک نہیں بلکہ دو فلموں میں بغیر معاوضہ لیےکام کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم ’بلّو باربر‘ کے گانے ’مرجانی‘ اور فلم’دبنگ 2‘ کے گانے ’فیویکول سے‘ کے لیے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔
2-کترینہ کیف
اداکارہ کترینہ کیف نے فلم 'اگنی پتھ' کا گانا 'چکنی چمیلی'بغیر معاوضہ لیے شوٹ کروایا تھا۔
کترینہ کیف کے اس گانے کے لیے معاوضہ نہ لینے کی وجہ ہدایتکار کرن جوہر اور اُن کی دوستی تھی۔
3-شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے فلم 'بھوت ناتھ' میں بنا معاوضے کے ایک چھوٹا سا کردار ادا کیاتھا۔
4- پریانکا چوپڑا
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’بلّوباربر‘ میں ایک گانا، جس کا نام ’یو گیٹ می راکنگ اینڈ سیلنگ‘ کے لیے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا۔
5-دیپیکا پڈوکون
اسی طرح اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو کہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دیپیکا نے اپنی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا معاوضہ وصول نہیں کیا تھا اور اُنہوں نے اس فلم میں مرکزی کردار بالکل مفت ادا کیا تھا۔
6- سلمان خان
معاوضہ لیے بغیر کام کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان کا نام سب سے آگے ہے۔
سلمان خان نے ’سن آف سردار‘ اور ’تیس مار خان‘ جیسی کئی فلموں میں مختصر کردار بنا معاوضے کے ادا کیے ہیں۔
7- سونم کپور
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے فرحان اختر کی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں کام کرنے کے لیے صرف گیارہ روپے لیے تھے۔
8- سوناکشی سنہا
اداکارہ سوناکشی سنہا نے اداکار اکشے کمار کی فلم’باس‘ کے گانے ’پارٹی آل نائٹ‘ کے لیے کوئی فیس نہیں لی تھی۔
9- شاہد کپور
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’حیدر‘ میں بغیر معاوضے کے کام کیا تھا، یہ فلم کشمیر کے نوجوانوں پر بنائی گئی ہےاور شاہد کپور کو اس فلم کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں ’بہترین اداکار‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
10- رانی مکھرجی
اسی طرح اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی بالی ووڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے لیے کرن جوہر سے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔