• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دوسروں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں، اپنا حساب بھی نہیں دیتے، نوید قمر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں اور اپنا حساب بھی نہیں دیتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان خود کو ماورا سمجھتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بیرون ملک دوروں پر سب سے زیادہ شور مچانے والی پی ٹی آئی ہی ہے، یہ صرف دوسروں کو چور چور کہہ کر تین سال گزار گئے ہیں۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ اگلے ڈیڑھ سال بھی ان کا یہی حال ہوگا، یہ ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ شفافیت سے فارن فنڈنگ کیس کو دیکھے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں استعفوں سے متعلق ہمارے موقف کی جیت ہوئی ہے، جو موقف پہلے دن سے پیپلز پارٹی کا تھا اسے اپوزیشن آج مان رہی۔

قومی خبریں سے مزید