• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان


ملک بھر میں تیز بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، آج شام سے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

کیسکو حکام کے مطابق بارش سے شہر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اور 15 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں آج رات اور بدھ کو دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد، نواب شاہ ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، رحیم یار خان، ملتان، راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم حسین ہوگیا جبکہ پشاور میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید