• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا ہے کہ پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈیجیٹل کسٹمر بغیر بینک جائے اپنا اکاؤنٹ اوپن کرسکیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینکڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ ڈیجیٹل بینکنگ پر بینک بہت کم معاوضے پر خدمات انجام دیں گے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی بینکوں میں جا کر ٹرانزیکشن کرتی ہے، بینک کو خدمات انجام دینے کیلئے برانچ کھولنی پڑتی ہے، لوگ رکھنا پڑتے ہیں۔

ڈاکٹر عنایت حسین نےعوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات، پاس ورڈ،ای میل اوردیگر معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔


قومی خبریں سے مزید