• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر درجنوں ملزمان گرفتار، مقدمات درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے والے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسلحے کی نمائش پر 65 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 61 پستول اور 4 رائفلیں برآمد کی گئیں، ون ویلنگ کرنے والے 23 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا میں خاتون سر میں نامعلوم چیز لگنے سے زخمی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید